ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت پر ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنا دیا، امریکا کا دعویٰ

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت کو نشانہ بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل داغا گیا، تاہم کویتی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ 

امریکی مرکزی کمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فورسز نے کویت کی سمت بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا، جسے کویتی سیکیورٹی اداروں نے فضا ہی میں تباہ کر دیا، یوں کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ایرانی فورسز کی جانب سے 5 ڈرونز کے ذریعے بھی کارروائی کی کوشش کی گئی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق یہ ڈرونز آبنائے ہرمز کے اطراف اور حساس سمندری حدود میں سرگرم تھے، جنہیں امریکی فورسز نے ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے تباہ کر دیا۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو بروقت ناکارہ بنا دیا، جبکہ بندر عباس کے قریب ایرانی بری افواج کے علاقے سے چھوڑے گئے ایک اور ڈرون کو بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق حالیہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہیں اور ان اقدامات کو جنگ بندی کے ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں