ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ بیماری سے تنگ نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی



کراچی:

شاہ فیصل کالونی میں بیماری سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ بلال احمد ولد محمداحمد کے نام سے کی گئی۔

شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او سرور چوہان کے مطابق متوفی نوجوان ماضی میں نشے کا عادی رہ چکا تھا اور متوفی نوجوان گزشتہ پانچ سالوں سے اپنی بیماری سے لڑ رہا تھا اور بیماری سے تنگ آکر متوفی نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں