ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مرنیوالوں کے لواحقین کا کہنا ہے لینڈکروزر اور ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور آپ میں ریس لگا رہے تھے جنہوں نے اس دوران 6 موٹر سائیکلوں کو روند دیا۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ 

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تھانہ بھارہ کہو میں پھلگراں کے رہائش صدرو نامی سرکاری ملازم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مری سے آنیوالی لینڈ کروزر اور ٹویوٹا ایکوا گاڑیوں کے ڈرائیور آپس میں ریس لگارہے تھے۔

ان کی تیزرفتاری اور غفلت کی وجہ سے اٹھال چوک میں 8 افراد کچلے گئے ہیں، مرنیوالوں میں سے دو کی شناخت عامر، نصیر عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دو مرنیوالوں کی تاحال شناخت نہیں ہوئی۔

حادثے میں چار افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئیں، ریس لگانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوچکے ہیں جبکہ گاڑیاں پولیس نے تھانگ میں منتقل کردی ہیں، پولیس کے مطابق لینڈ کروزر کی ملکیت اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں