کولمبو : سری لنکا کے مغربی صوبے میں عمر رسیدہ افراد کاآئی سی یو وارڈ جل کر خاکستر ہوگیا جہاں 20 کے لگ بھگ افراد کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہورانا شہر کے علاقے انگورووٹوٹا میں پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے اسپتال میں موجود 44 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جنہیں کوئی چوٹ نہیں آئی، تاہم7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ البتہ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔