ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی‘ آئی سی یو کے متعدد مریض ہلاک و زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں10افراد ہلاک اور 20 سے زاید زخمی ہو گئے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق واقعہ ضلع مظفر پور میں واقع ایک اسپتال میں پیش آیا،جہاں اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس میں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ گزشتہ روزصبح 3 بج کر 55 منٹ پر لگی۔ اس وقت آئی سی یو میں 13 مریض زیر علاج تھے۔ آگ کے باعث ملحقہ وارڈز میں موجود بعض مریض بھی زخمی ہوئے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں