ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خفیہ ایجنسیوں میں اختلافات‘ قومی سلامتی خطرات کا شکار

واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسیوں میںاختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث قومی سلامتی خطرات کا شکار ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اور امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی سربراہ تنظیم آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (او ڈی این آئی) میںسی آئی اے نے بعض اہم انٹیلی جنس رپورٹس، خصوصاً ایران جنگ سے متعلق تجزیاتی جائزوں میں اپنی شمولیت محدود کر دی ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان جھگڑا ایک سال سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس سے قومی سلامتی کے اہم معاملات پر تعاون متاثر ہوا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا ایران تنازع، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں اور روس یوکرین جنگ جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
اختلافات کی بنیادی وجہ سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تلسی گبارڈ کی جانب سے اپریل 2025 ءمیں قائم کیا گیا ڈائریکٹرز انیشی ایٹو گروپ ہے۔ سی آئی اے کا موقف ہے کہ یہ گروپ روایتی انٹیلی جنس شیئرنگ اور معلومات کو عام کرنے کے قواعد سے ہٹ کر کام کر رہا تھا جبکہ او ڈی این آئی کا کہنا ہے کہ سی آئی اے انہیں ضروری معلومات تک رسائی نہیں دے رہی تھی۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں