ریاسی/ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں ایک نوجوان کو گھر میں پھندے سے لٹکتا دیکھ کر اس کی والدہ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔
یہ دلخراش واقعہ مہور تحصیل کے بگّوداس گاؤں میں 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں ایک نوجوان اپنے گھر میں پھندے سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔
حکام کے مطابق، نوجوان کی والدہ نے جب اپنے بیٹے کو اس حالت میں دیکھا تو صدمے کے باعث گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
متوفی کی شناخت 20 سالہ محمد فاروق ولد شبیر احمد ساکن بگّوداس کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 45 سالہ باسو بیگم کے نام سے کی گئی ہے۔
زخمی خاتون کو اہل خانہ نے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments