پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی
فائل فوٹو
اسلام آباد:پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت381 روپے 14 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 20 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔