لسبیلہ میں بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں

October 23, 2026 · اہم خبریں, قومی

لسبیلہ میں بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق

لسبیلہ میں بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر وین اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کی کراچی سے لسبیلہ جانے والی وین سے ٹکر ہوگئی۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار افراد متاثر ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے منتقل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں