سعودی عرب نے حوثیوں کے میزائل مار گرائے- ملبہ مکہ سے صرف 21 کلومیٹر دور گرا

مدینہ اور جدہ کی جانب بھی حوثیوں نے بیلسٹک میزائل حملے داغے، سعودی حکام

October 25, 2026 · اہم خبریں

سعودی عرب کی فضائیہ اور سول ڈیفنس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورة کے مقدس مقامات کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل حملے کامیابی سے ناکام بنا دیے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ مکہ کی طرف آنے والے میزائلوں کا ملبہ مسجد الحرام سے صرف 21 کلومیٹر دور گرا۔ عرب ٹیلی ویژن العربیہ نے ایک اینیمیشن سے اس کی وضاحت کی ہی۔

سعودی سول ڈیفنس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، میزائلوں کے روکنے اور تباہ کیے جانے کے نتیجے میں ان کے کچھ حصے مختلف علاقوں میں گرے۔ دستاویز کے مطابق تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ مکہ مکرمہ کی وادی المغمس، جدہ گورنریٹ کے محلہ النزہہ، طائف گورنریٹ کی وادی جلیل اور رابغ گورنریٹ کے مرکز مستورہ میں آ گرا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے کسی بھی ناگہانی واقعے سے نمٹنے کے لیے منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع کے شہروں میں جاری کیا گیا ہنگامی الرٹ صورت حال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں