پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت

یہ قابل مذمت حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

October 26, 2026 · اہم خبریں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے 24 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے حوثی بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ قابل مذمت حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ان حملوں سے اسلام کے مقدس ترین مقامات کے احترام اور شہریوں کی حفاظت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مکہ اتحاد سے اپنے پختہ عزم کی توثیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی حمایت جاری رکھے گا اور کسی بھی بیرونی جارحیت یا خطرے کے مقابلے میں حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان نے میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لیے سعودی فضائی دفاعی افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں