پتلو کی مہندی میں بھگڈر کیسے شروع ہوئی تفصیل سامنے آگئی

مجموعی طور پر 7 ملزمان گرفتار، 25 موٹر سائیکلیں پولیس نے ضبط کرلیں

November 1, 2026 · امت خاص

پتلو کی مہندی میں بھگڈر کیسے شروع ہوئی تفصیل سامنے آگئی

پتلو کی مہندی میں بھگڈر کیسے شروع ہوئی تفصیل سامنے آگئی

سیالکوٹ کے علاقے موترہ میں فراز اسٹیڈیم اور اسپورٹس فیکٹری کے قریب تک ٹاکر پتلو کی طرف سے موٹر سائیکلیں اور کاریں انعام میں دینے کی ایک تقریب کے دوران شدید بھگدڑ مچنے کی تفصیل سامنے آگئی۔ پولیس نے پتلو کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع اور ایف آئی آر کے متن کے مطابق، تقریب کا انعقاد سوشل میڈیا انفلوئنسر مسٹر پتلو اور دیگر منتظمین کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات کی لالچ میں 14 سے 15 ہزار کے قریب افراد کی کثیر تعداد جمع ہو گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریب میں 50 موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے قبضے سے بعد میں 25 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

مقدمے کے متن میں درج ہے کہ منتظمین کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اچانک اعلان کیے جانے اور اسٹیج کی طرف ہجوم کے یکدم لپکنے کے باعث بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں عقیل ولد بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ یاد رہے کہ ایک سو نوجوان بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔

پولیس نے اس حوالے سے دفعات 322، 440، 431، 148، 149، 188، 109 اور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے لیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ دریں اثنا، مسٹر پتلو سمیت نامزد ملزمان میں سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں