اسلام آباد، کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

وفاقی دارالحکومت میں فلاح عامہ کا ایک اور منصوبہ ریکارڈ 27 روز میں مکمل کرلیا گیا کشمیر چوک انڈر پاس کو کل جمعرات سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کو سراہتے ہوئے ورکرز کی دن رات محنت کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ اصل ہیروز ہیں، جنہوں نے شبانہ روز انتھک محنت کرکے اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو شاباش بھی دی۔

منصوبے کے اطراف ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے 6 ہزار نئے درخت اور پودے بھی لگائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں