پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ انعام خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو لپ اسٹک لگانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ عثمان مختار نے اہلیہ کی خوب تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین ماں، خیال رکھنے والی بہن، شاندار بیٹی اور اسپیشل شریکِ حیات قرار دیا۔
View this post on Instagram
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ تم بیک وقت اتنی ساری ذمہ داریاں اتنی آسانی سے نبھاتی ہو کہ باقی لوگوں کے لیے یہ بات قدرے پریشان کن ہے۔
انہوں نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری دعا ہے زندگی تمہیں اتنی ہی خوشیاں دے جتنی تم دوسروں کی زندگی میں لاتی ہو۔
واضح رہے کہ عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان اپریل 2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔