سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا

رپورٹ میں دعویٰ گیا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے اپنی کارروائیاں روکنے کے بدلے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر اور یمن پر اپنی حکمرانی تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 6, 2026 · اہم خبریں

سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے اپنی کارروائیاں روکنے کے بدلے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر اور یمن پر اپنی حکمرانی تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی نائب وزیر برائے پبلک ڈپلومیسی ڈاکٹر رائد کریملی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رپورٹ کے ان دعوؤں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت موجود ہے۔

رائد کریملی کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی یہ تفصیلات یا تو رپورٹ لکھنے والوں کی اپنی کہانی ہیں یا ان کے مبینہ ذرائع کی جانب سے گھڑی گئی ہیں۔

انہوں نے حوثیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے یمنی حکومت کے خلاف بغاوت کی، عوام کو قحط اور مشکلات سے دوچار کیا اور ملک کو ایسے تنازعات میں دھکیلا جو یمن اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں۔

سعودی عہدیدار کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں، شہری تنصیبات اور معاشی اہداف کو بھی نشانہ بنایا جبکہ امن کی کوششوں کو مسترد کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب سے کارروائیاں روکنے کے بدلے 51 ارب ڈالر اور یمن پر اپنی حکمرانی کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم سعودی عرب نے ان دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں