پارلیمنٹ میں معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 279 ارکان نے حمایت کی، جبکہ 119 نے مخالفت میں ووٹ دیا
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد، ترک پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق 600 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 279 ارکان نے حمایت کی، جبکہ 119 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے معاہدے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد خالصتاً دفاعی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کا ہدف کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا نہیں۔
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے بھی کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے خطے میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔