تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید کوثر کو گرفتار کرلیا گیا بعدازاں انہیں ایک ماہ کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا گیا۔
پی ٹی آئی ایم پی اے کو انسداد دہشت گردی عدالت گیٹ سے گرفتار کیا گیا، ایم پی اے جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس پیش ہونے آئے تھے۔
پولیس کی بھاری نفری صبح سے انسداد دہشت گردی عدالت باہر تعینات تھی، گوجر خان سے ایم پی اے علاؤہ بھی 2 کارکن گرفتار کیے گئے، گرفتار شدگان کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیاگیا۔
بعدازاں انہیں تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا گیا جس کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق انہیں سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر نظربند کیا گیا، جاوید کوثر کی نظر بندی کی سفارش ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی کی تھی، انہیں نظر بندی کے لیے اڈیالہ جیل بجھوا دیا گیا، پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کے نظر بندی کے احکامات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بجھوا دیئے گئے۔