جموں/جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز جموں کے بکرم چوک میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو فوری امداد اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیرِ اعلیٰ نے متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضرورت مند افراد تک ہر ممکن مدد فوری طور پر پہنچائی جائے۔انہوں نے واقعے میں ہونے والے نقصانات کی جامع جانچ کرنے پر بھی زور دیا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments