گاندربل: لاپتہ نوجوان کی نعش صفاپورہ علاقے سے برآمد

گاندربل/ضلع گاندربل کے صفاپورہ علاقے میں اتوار کے روز لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش پیر اور اتوار کی درمیانی شب فلی پورہ کے علاقے میں ایک بیدکے جنگل سے برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش نصف شب کے قریب فلی پورہ کے بیدجنگل میں ملی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان 8نومبر کو دوپہر کے وقت لاپتہ ہوا تھا۔ اس کی شناخت عنا خان ولد محمد اشرف خان ساکن چیوا اچھہ بل کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر نوجوان کی موت کے حالات و واقعات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں