جموں/مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز جموں شہر کے ویئر ہاؤس علاقے میں پیش آئے بھیانک آتشزدگی کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں تاجروں اور کاروباری طبقے کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مبینہ تاخیر سے کارروائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ہنگامی خدمات نے آگ لگنے کے واقعے پر بروقت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں متاثرہ تاجروں اور کاروباری طبقے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔واضح رہے کہ جموں کے ویئر ہاؤس علاقے میں اتوار کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا اور مقامی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments