ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر روپوش

ایرانی دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔امریکی محکمہ خزانہ

November 11, 2026 · اہم خبریں

ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر روپوش

ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر روپوش

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کو ایرانی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر سے ایک محفوظ فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فاکس نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بیسینٹ اور ان کے خاندان کو ملنے والی دھمکیاں انتہائی سنگین مرحلے تک پہنچ چکی تھیں، جس کے باعث انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بھی اس منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔ وہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے مالی پابندیوں اور تجارتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ ان میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سٹیفن ملر بھی شامل ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے اور مختلف پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں