ایران افزودہ جوہری مواد ملک میں ہی رکھے گا،امریکی حملے پر فوجی اڈے نشانے پر ہوں گے، محسن رضائی

ایران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ جوہری مواد کسی دوسرے ملک منتقل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایران اسے خود استعمال کرے گا۔

November 11, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران افزودہ جوہری مواد ملک میں ہی رکھے گا،امریکی حملے پر فوجی اڈے نشانے پر ہوں گے، محسن رضائی

ایران افزودہ جوہری مواد ملک میں ہی رکھے گا،امریکی حملے پر فوجی اڈے نشانے پر ہوں گے، محسن رضائی

ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ جوہری مواد ایران میں ہی رہے گا اور اسے ملکی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی نئے حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ جوہری مواد کسی دوسرے ملک منتقل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایران اسے خود استعمال کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی تیاری کے لیے افزودہ جوہری مواد کی ضرورت ہے۔

محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایران جدید الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں رکھتا ہے، جن کی مدد سے امریکی ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرکے انہیں زمین پر گرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران دور دراز علاقوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، خصوصاً لبنان میں جاری لڑائی کا اختتام، ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں