پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے کے دربگام میں بدھ کے روز ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 طلبہ اور دو اساتذہ سمیت کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دربگام میں اسکول بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 11 طلبہ اور دو اساتذہ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر راج پورہ منتقل کیا گیا، جہاں سے بعض زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ ریفر کیا گیا۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے کے سدھا نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طلبہ کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال، جبکہ ایک ایک زخمی کو ایس کے آئی ایم ایس صورہ اور شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments