شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند

موٹروے پولیس کی ہدایات، مسافروں کو احتیاط کی اپیل، غیر ضروری سفر سے گریز کا حکم۔

November 12, 2026 · اہم خبریں

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے غلبے کے پیش نظر موٹروے پولیس نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک تمام ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد حادثات سے بچاؤ اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے جاری کردہ بیان میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے اس موسم میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت سب سے زیادہ موزوں ہے۔

ترجمان نے ڈرائیورز کو تاکید کی ہے کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ اس کے علاوہ لین کی سختی سے پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز کو بہترین حالت میں رکھنے کی بھی تلقین کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں