آسٹریلین مندوب ڈیوڈ ایبٹ کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے جا گرے ، اسپتال منتقل
اسلام آباد: منرلز کانفرنس کے دوران آسٹریلین سرمایہ کار سیڑھیوں سے گر کر زخمی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ منرلز کانفرنس کے دوران آسٹریلیا سے آئے ہوئے ایک غیر ملکی سرمایہ کار سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر میں منرلز کانفرنس کی سرگرمیاں جاری تھیں کہ اس دوران آسٹریلین مندوب کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے جا گرے۔ زخمی ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کار کی شناخت ڈیوڈ ایبٹ (David Abbott) کے نام سے ہوئی ہے۔
🚨🚨اسلام آباد کےجناح کنونشن سینٹرمیں منرلزکانفرنس کے دوران آسٹریلین سرمایہ کارسیڑھیوں سے گرکرزخمی ہو گئے۔۔۔
زخمی ہونے والے غیرملکی سرمایہ کارکی شناخت ڈیوڈ ایبٹ کے نام سے ہوئی ، ان کے چہرے اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں، طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا pic.twitter.com/BOlETxU8dQ— Azaz Syed (@AzazSyed) November 13, 2026
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار اور ریسکیو عملہ فوری طور پر حرکت میں آ گیا۔ ڈیوڈ ایبٹ کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید معائنے اور علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی سرمایہ کار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کے منتظمین نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مہمان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔