کپواڑہ میں اسکول کی دیوار کا حصہ گرنے سے تیسری جماعت کی طالبہ جاں بحق

کپواڑہ/شمالی ضلع کپواڑہ کے درگمولہ علاقے میں ہفتہ کے روز اسکول کی دیوار کا ایک حصہ گرنے سے تیسری جماعت کی کمسن طالبہ جاں بحق ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران پیش آیا، جب اسکول کی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر کر طالبہ پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی طالبہ کی شناخت غازیہ پرویز دختر پرویز احمد نجر کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کے اصل اسباب کا پتہ لگایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں