ایڈجسٹمنٹ فورمز کی مد میں 40کروڑ روپے کا فراڈ، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور میں ایڈجسٹمنٹ فورمز کی مد میں شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے 40 کروڑ روپے کے فراڈ پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق ایڈجسمنٹ فورم کے نام پر شہریوں سے 40 کروڑ روپے لوٹے گئے، ملزم ہارون شاہد اور رؤف کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام کیوں ہے؟

متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ، واپڈا ٹاؤن اور ڈیفنس اے میں مقدمات درج ہیں۔

رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں پولیس کی اب تک کی تفتیش سے ایوان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں