بہترسے بہتربنانے کے لیے بار بار چکھ کر آزمایا گیا
تصویر: ٹی آر ٹی
چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ نے اپنے پہلے غیر ملکی مہمان کے لیے ایک خصوصی حلال مینیو تیار کیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے مطابق، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے تیار کیے گئے اس مینیو میں 100 سے زائد اقسام کے کھانے شامل ہیں، جن میں بیف نہاری، مٹن قورمہ، مسالے دار چنے اور بٹر چکن شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے نے مرکز کی ایک محقق چن جونلی کے حوالے سے بتایا کہ ٹیم نے توانائی اور غذائیت کے معیار پر پورا اترنے والے کھانے تیارکیے ہیں، مشن کے آغاز میں ہلکی اور آسانی سے ہضم ہونے والی غذا استعمال کی، اور ہلدی اور سالن جیسے مسالوں کی پسند کو بھی مدِنظر رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ کھانوں کی تیاری کا پورا عمل حلال تھا، ان کھانوں کو بار بار چکھ کر آزمایا گیا اور ان کی تراکیب کو مزید بہتر بنایا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق، اس آزمائش کے دوران کھانوں کے ذائقے کے حوالے سے مثبت رائے سامنے آئی۔