اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرپر 14 دسمبر تک حکم امتناعی

مقامی رہائشیوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی

November 26, 2026 · امت خاص

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ڈی 12 اور شاہ اللہ دتہ کے قریب مجوزہ بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر 14 دسمبر تک حکمِ امتناع جاری کر دیا ۔مقامی رہائشیوں نے سی ڈی اے کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا، جن میں اراضی خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔مزیدپیش رفت عدالتی کارروائی سے مشروط ہو گئی ۔

800کنال پر اس منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 16 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔

متاثرین کا مؤقف ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے، جن میں انہیں غیر قانونی طور پر اراضی پر قابض قرار دیتے ہوئے جگہ خالی کرنے سے متعلق کارروائی کی گئی۔ اس اقدام کے خلاف متاثرہ افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا

یہ کرکٹ سٹیڈیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی طرز پر بنایا جائے گا، جس میں تقریباً 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس طرح یہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سٹیڈیم مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں سیکٹر ڈی 12 کے قریب زون تھری میں تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سٹیڈیم کا تین منزلہ (Three-tier) ڈھانچہ، جدید لائٹنگ، گراؤنڈ، پچز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس منصوبے کے حوالے سے پہلے بھی ماحولیاتی تحفظ اور زمین کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھائے جا چکے ہیں۔

ایک اہم سوال ڈی 12 اور شاہ اللہ دتہ کے اطراف میں آباد مقامی آبادی اور زمین کے حقوق کا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو جاری کیے گئے نوٹسز اور ان کے خلاف مبینہ غیر قانونی قبضے سے متعلق کارروائی نے اس منصوبے کو ایک نئے تنازع سے دوچار کر دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں