اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں امتحان شیڈول کے مطابق ہونگے ، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
راولپنڈی/ اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تاہم ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں اور اداروں میں ورک فرام ہوم ہوگا۔
کیبنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا،ریڈ زون اسلام آباد میں کل تعطیل نہیں ورک فرام ہوم ہوگا، 27 نومبر بروز جمعہ ریڈ زون کے دفاتر میں ورک فرام ہوم ہوگا، افسران اور اسٹاف ہنگامی صورتِ حال میں طلبی پر دفتر حاضر ہوں گے جب کہ بقیہ شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

اسی طرح ضلع راولپنڈی میں کل 27 نومبر کو مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا، ضلع راولپنڈی کی حدود میں واقع تمام سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ تاہم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے اور تعطیل کا اطلاق امتحانی سرگرمیوں پر نہیں ہوگا۔
