ڈل جھیل میں ڈوبنے سے پہلے ہاؤس بوٹ کو بچا لیا گیا، بڑا حادثہ ٹلا

سرینگر/سرینگر کی مشہور ڈل جھیل میں جمعرات کی دیر رات ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب گھاٹ نمبر 6 کے قریب پانی داخل ہونے کے باعث ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ایک ہاؤس بوٹ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کی دیر رات ہاؤس بوٹ میں پانی داخل ہونے اور اس کے بتدریج ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد سی آر پی ایف کی سی/144 بٹالین، ریور پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ہنگامی ٹیموں نے باہمی تال میل کے ساتھ ڈی واٹرنگ پمپوں کی مدد سے ہاؤس بوٹ سے پانی نکالنے کا کام شروع کیا، جبکہ اس میں موجود سامان کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق ٹیموں کی بروقت اور مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہاؤس بوٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا اور مزید نقصان ہونے سے بھی روک دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں