چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، ہم صرف جنوبی پنجاب صوبے تک کی حد تک قائل ہیں۔
رحیم یار خان میں عوامی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی آفت سے گزر رہا ہے، پاکستان کا نوجوان پریشان ہے، مہنگائی غربت سے عوام پریشان ہیں، کسان کو فصل کی قیمت نہیں ملتی، پیپلز پارٹی غریب دوست پارٹی ہے، حکمرانوں کو اصل معاشی آفت کی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش اور پنجاب اسمبلی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ یہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہش ہے۔
تاہم پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ… pic.twitter.com/c8nrh7fBRU
— PPP (@MediaCellPPP) November 27, 2026
بلاول نے کہا کہ یہ وقت انتقام کا نہیں ہے سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازع نہ بنائیں، اپنا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے، بھرپور ساتھ دینے پر مخدوم سید احمد محمود اور بیٹوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں، ہم صرف جنوبی پنجاب صوبے تک کی حد تک قائل ہیں۔