عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے بیرون ملک دورے سے متعلق جھوٹی خبر پر سخت ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیرون ملک دورے اور سرکاری طیارے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بغیر تحقیق باتیں کی جاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جہاز کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ کسی فیملی کے ہمراہ ہانگ کانگ نہیں جا رہیں اور نہ ہی یہ نجی دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی وزیراعلیٰ کو نوبیل پرائز کے لیے سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے، جھوٹے شور شرابے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ خالی برتن زیادہ بجتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق دیگر جہازوں کی طرح طیارے کے آپریشن اور مینٹیننس کی ذمہ داری بھی پاک فضائیہ کے پاس ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جھوٹی خبروں کی وجہ سے نوٹس دینے پڑتے ہیں۔

سنا ہے طارق صاحب نے یہ جھوٹی خبر ڈیلیٹ کردی ہے،لیکن افسوس ہے بنا تحقیق باتیں کردی جاتی ہیں،پہلی بات جہاز کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے دوسرا وزیر اعلی کسی فیملی کے ہمراہ ہانگ کانگ نہیں جارہیں ناہی نجی دورہ ہے ،پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی کو نوبیل پرائز کے لئے سرکاری طور پر مدعو… pic.twitter.com/HWEsTqAT73
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) November 27, 2026

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں