ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ: 313 مصنوعات کی برآمد سے 9 ارب ڈالرملیں گے

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی وترقی کنول شوزب نےکہا ہےکہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے 313 مصنوعات کی برآمد سے سالانہ 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں سال 701 ارب اور یوتھ پروگرام کے لیے 10 ارب، زرعی شعبہ کو بہتر بنانےکے لیے 12 ارب اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا اس کے ثمرات کافی بہترن نظر آ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں