English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور پڑ جاتے ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

القمر

 کراچی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور پڑ جاتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا، ملک کے آئین میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کو قائم رکھنا ایک فریضہ ہے، جمہوری اصولوں پر گامزن رہنے سے ملکی سالمیت برقرار رہے گی۔ جمہوریت کو نظرانداز کرنے کے نتیجے میں ہم آدھے پاکستان سے محروم ہوچکے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت صدر پاکستان، وزیراعظم، وزرا اور افواج پاکستان کے ہر سپاہی پر آئین اور حلف کی پاسداری لازم ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب ادارے اختیار سے تجاوز کرتے ہیں تو ملک نا صرف کمزور بلکہ ٹوٹ بھی سکتا ہے، عدلیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے