چلاس: شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ الٹنے سے 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سےٹکراکرالٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر پہنچ گئے۔
دیامرپولیس کنٹرو ل روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
