ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق

چلاس: شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ کے چٹان کے ٹکرانے کے سبب 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اور گیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر پہنچ گئے۔

دیامر پولیس کنٹرو ل روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ حادثے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے زخمیوں کو چلاس سے گلگت پہنچایا، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے26 افراد کی نعشیں سی ایم ایچ گلگت پہنچا دی گئیں جب کہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس فوجی جوانوں کی نعشیں بھی گلگت منتقل کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں