ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے خلاف چودھری ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز اور یوسف عباس پر نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت کرنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزمان کو ذہنی اذیت دی جاتی ہے، گزشتہ 7 روز میں ملزمہ سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔

احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں