ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش میں شروع ہونے والا ٹیکنیکل بورڈ کا پرچہ ملتوی، طلبہ پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے سیکڑوں طلبہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا، شہر میں بارش شروع ہونے کے بعد ناظم امتحانات نے پہلے پرچہ ملتوی کرنے سے انکار کیا بعدازاں پرچہ شروع ہونے کے بعد ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرچے موٹر سائیکل پر امتحانی مراکز بھجوائے جو بارش میں بھیگ کر خراب ہو گئے۔ ناظم امتحانات ارباب تھہیم نے سرکلر جاری کیا جس میں بارش کے باعث پرچہ منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ پرچہ 2 اکتوبر کو لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں