ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول اسپتال شفاء خانہ ہے یا میخانہ…؟ شراب برآمدگی پر سیکریٹری برہم

ایم ایس نے سارا ملبہ خاتون پروفیسر پر ڈال دیا
وزیر صحت نے بھی نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کے نیورولوجی وارڈ میں شراب برآمدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی، سیکرٹری صحت سعید احمد اعوان اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم حسین قریشی پر برس پڑے اور ان سے ٹیلی فون پر پوچھا کہ سول اسپتال شفا خانہ ہے یا میخانہ، ذرائع کے مطابق ایم ایس نے سارا ملبہ ڈائو میڈیکل کالج کی خاتون پروفیسر اور سیکورٹی پر ڈالتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ سیکرٹری صحت کے ٹیلی فون کے بعد ایم ایس نے ماتحت عملے کو بلا کر اندرونی تبادلوں کی ایک فہرست تیار کروائی جس کے مطابق اے ایم ایس سیکورٹی ڈاکٹر سریش کمار پاوانی جو ڈاکٹر خادم حسین قریشی کے منظور نظر افسران میں شامل ہیں کو ہٹا کر ان کی جگہ اپنی انتقامی کارروائیوں کے نشانہ کی زَد پر رہنے والے ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر غلام حسین بروہی کو چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا اور شفیق ناصر پٹھان ڈی ایم ایس سیکورٹی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ڈی ایم ایس انڈور اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ مقرر کردیا جبکہ جاوید مرزا کو دوبارہ اسٹیورڈ کی اسامی پر تعینات کرتے ہوئے محمد جاوید اختر شیخ کو ماکیئر سپروائزر کو انچارج سیکورٹی مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیے اور خود ڈی جی رینجرز کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چلے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں