ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ جنوبی کراچی صدر میں پارکنگ کی زائد فیس وصول کرنے والوں پر جرمانے

شاہین کمپلیکس، عبداللہ ہارون روڈ موبائل مارکیٹ اور کوآپریٹو مارکیٹ صدر میں زیادہ فیس وصول کرنے والوں پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
محکمہ چارجڈ پارکنگ کے حکام نے غیر قانونی رسیدیں بھی قبضے میں لے لیں، پارکنگ مافیا کے کارندے جعلی رسیدوں کے ذریعے اضافی رقوم وصول کررہے تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ جنوبی کراچی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ نے ایلنڈر روڈ نزد شاہین کمپلیکس، زینب مارکیٹ، موبائل مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ اور کوآپریٹیو مارکیٹ صدر پر اچانک چھاپہ مار کر شہریوں سے اضافی چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو موقع پر ہی پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کر کے غیر قانونی رسیدیں قبضے میں لے لیں۔ واضح رہے کہ چند عناصر اپنے مالی فائدے کے لیے اپنے کارندوں کو استعمال کرکے چارجڈ پارکنگ کی جعلی رسیدوں کے ذریعے شہریوں سے مقرر کردہ فیس سے زائد رقم وصول کر رہے ہیں جوکہ سراسر غیر قانونی ہے، چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کہ میری جانب سے محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران کو واضح ہدایت ہے کہ پارکنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور جن مقامات پر زائد پارکنگ فیس وصولی کی شکایت ہو وہاں نہ صرف جرمانے عائد کیے جائیں بلکہ دوبارہ شکایت ہونے پر ایسے ٹھیکیداروں کا ٹھیکہ بھی منسوخ کر دیا جائے، چیئرمین ملک فیاض اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارکنگ مافیا کے خلاف بلدیہ جنوبی کراچی سے تعاون کرتے ہوئے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مقام پر زائد فیس کی وصولی پر بلدیہ جنوبی کے شکایتی مرکز فون نمبر 99211390، 99211429 پر فوری اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ قانونی طور پر موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کار، ہائی روف اور رکشہ کی 20 روپے فیس مقرر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں