English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے سرکاری اساتذہ کے عمرہ، زیارت اور تمام چھٹیوں پر پابندی

نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف اساتذہ پر ہوگا، تعلیمی سال کے خاتمے پر ہی بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی
کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی،عملدرآمد کرایا جائے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن علی منگی کی ڈائریکٹرز کو ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے مارچ 2020 تک اساتذہ کے عمرہ، زیارت اور تمام چھٹیوں پر پابندی عائد کردی، کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن علی منگی نے اساتذہ کے عمرے اور زیارات اور کسی بھی قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے کی اجازت کسی اساتذہ کو نہیں دی جائے گی، تعطیلات کی اجازت صرف ہنگامی صورتحال پر دی جائے گی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق صرف اساتذہ پر ہوگا، تعلیمی سال کے خاتمے پر ہی اساتذہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی، یہ حکم پورے صوبوں کے لئے نافذ ہے، ڈائریکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کیسز سیکرٹریٹ نہ بھیجیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے