English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی آبادی بڑھنے کی شرح میں خوفناک اضافہ

دنیا کے چھٹے بڑے ملک کا درجہ رکھتے ہیں جلد ہمارا نمبر5ویں پر آنے والا ہے
ملک کی آبادی سال2017 کے مطابق208 ملین تھی جو سالانہ2.4 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی آبادی بڑھنے کی شرح میں خوفناک اضافہ‘ سال 2017کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 208ملین تھی، یہ آبادی 2.4فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے، آبادی کے لحاظ سے ہم دنیا کے چھٹے بڑے ملک کا درجہ رکھتے ہیں، لیکن ہمارا نمبر جلد 5پر آنے والا ہے، ماہرین نے کہا کہ پاکستان کا رقبہ دنیا کا 0.6فیصد ہے، جبکہ آبادی 2.6فیصد ہے، ماہرین نے کہا کہ پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ غیر تربیت یافتہ اسٹاف بھی ہے، جولوگوں میں ان معلومات کو ٹھیک سے فراہم نہیں کرتا، یا پھر ایسے مراکز ملک بھر میں قائم نہں ، اس لیے ہر گلی محلے کے ڈاکٹر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف ان معلومات کو حاصل کرے بلکہ لوگوں کو اس بارے آگہی فراہم کرے اور منفی خیالات کی نفی بھی کرے، ماہرین نے کہا کہ حکومت اس کو خاص اہمیت دے رہی ہے اور جگہ جگہ اس پر ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کر رہی ہے۔ان ماہرین نے مزید کہا کہ فیملی پلاننگ کے طریقے استعمال کرنے سے کسی قسم کی پیچیدگی رونما نہیں ہوتی، نہ ہی بانجھ پن یا کوئی دوسرے امراض جنم لیتے، اس مقصد کے لیے لی جانے والی گولیاں موٹاپے کا سبب نہیں ، لیکن غیر متوازن غذا موجب بنتی ہے۔یہ ہم سب پر لازم ہے کہ ان معلومات سے لوگوں کو آگہی اور فوائد بیان کریں۔ ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ کسی عورت کو عزت ہی جب ملتی ہے جب وہ ماں بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے