English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ ضلع غربی کو اربوں روپے کا مقروض بنانے کا منصوبہ

ڈی ایم سی حکام نے پہلے موجود کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کیلئے مزید نئے ٹینڈرز کر ڈالے
صرف کیماڑی زون میں کروڑوں روپے لاگت کے 64 ترقیاتی منصوبوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، سینئر کنٹریکٹرز کی صورتحال پر تشویش
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ ضلع غربی کو اربوں کا مقروض بنانے کا منصوبہ،ڈی ایم سی حکام نے پہلے سے موجودکروڑوں کے واجبات ادا کرنے کے بجائے ذاتی مالی مفادات کیلئے مزید نئے ٹینڈرز کر ڈالے،ضلع غربی کے صرف کیماڑی زون میںکروڑوں لاگت کے64 ترقیاتی کاموں کی بندر بانٹ کردی گئی ،ٹھیکوں میں غیر قانونی طور پر واٹر سیوریج لائنوں کی درستگی کے کام بھی شامل کئے گئے،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ ضلع غربی کے حکام نے ادارے کو ٹھیکیداروں کا اربوں کا مقروض بناکر روانہ ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع غربی پر کئی کروڑ روپے کے واجبات پہلے سے موجود ہیں جس کی ادائیگی کرنے کے بجائے کروڑوں لاگت کے مزید ٹینڈرز کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نمائندوں کے جانے کے بعد نئے آنے والے بلدیاتی نمائندے صرف قرض اتارنے تک محدود رہ سکیں گے۔دریں اثناء شہر کے سینئر کنٹریکٹرز نے ضلع غربی کی جانب سے سابقہ ادائیگیاں کئے بغیر نئے ٹینڈرز کی بھرمار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام اور تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،سینئر کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی مالی مفادات کیلئے ضلع غربی کو اربوں کا مقروض بنانے کی خوفناک سازش کی جارہی ہے جس سے ٹھیکیدار بھی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجائینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے