پی اینڈ ٹی کالونی کے علاقوں میں غیر قانونی قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ مسلسل آپریشن میں مصروف ہے
آپریشن کے دوران چھ عمارتیں مکمل طور پر زمیں بوس کردی گئیں، 13 عمارتوں کو جزوی طور پر توڑا گیا، کاشف شہزاد
کراچی )پ ر( عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کچی آبادیوں خصوصاً پی اینڈ ٹی کالونی کے علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانی قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتوں سے غیر قانونی عمارتوں کو گرانے اور تجاوزات کے خلاف معزز عدالت کے احکامات کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف شہزاد کی ہدایات پر پی اینڈ ٹی کالونی میں سخت آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ جس سے پی اینڈ ٹی کی غیر قانونی عمارتوں کو گرانے اور تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںآپریشن میں 6عمارتیں مکمل طور پرزمین بوس کر دی گئیں جبکہ 13عمارتوں کو جزوی طور پر توڑا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز‘ سی بی سی کے بلڈنگ کنٹرول سیل‘ سی بی سی ویجلیس‘ سی بی سی انفورسمنٹ سیل‘ سند ھ رینجز‘سندھ پولیس‘ PTCL او ر پاکستان پوسٹ کے ہمراہ کئی بار آپریشن کا انعقاد کر کے بلڈنگوں کو گرانے کی کارروائی عمل میں لائی جس سے پی اینڈ ٹی بلڈر مافیا کی نیند حرام ہو گئی ہے اور نام نہاد مافیا کو سخت مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آپریشن کا سلسلہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ایگزیکٹو آفیسر سی بی سی نے عملے کو سخت ہدایات کی ہیں کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے بلڈر مافیا کے خلاف ہر سطح پر قانونی کاروائی کرنے اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سی بی سی کے علاقوں میں ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ ہمارا نصب العین ہے۔

