English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں اسمگل شدہ سامان کی آمد روکنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار

تمام ڈی آئی جیز اسمگل شدہ سامان کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور برآمد شدہ سامان کسٹم کے حوالے کریں گے
شہرکے داخلی مقامات گڈاپ، موچکو،ٹول پلازہ اور گھگھرپھاٹک پرناکا بندی مزیدبڑھائی جائے گی‘غلام نبی میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں غیرقانونی اور اسمگل شدہ سامان کی آمد کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی، شہرکے تمام داخلی وخارجی راستوں پرناکا بندی مزیدبڑھائی جائے گی جبکہ کراچی کے داخلی مقامات گڈاپ، موچکو،ٹول پلازہ اور گھگھرپھاٹک پرکسٹم اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں مقرر کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ کسٹم کی سفارش پر پولیس نفری فوری فراہم کی جائیگی، تمام ڈی آئی جیز اسمگل شدہ سامان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور برآمد شدہ سامان کسٹم کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ کارروائیوں کے حوالے سے پولیس افسران فوکل پرسن کوتحریری اطلاع دیں گے۔ یاد رہے کہ پورٹ سٹی اور سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا حامل شہر ہونے کے سبب اسمگلروں کی توجہ خصوصی طور پر کراچی پر رہتی ہے، جو ان کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، ایران سے اسمگل شدہ ڈیزل اور چمن بارڈر سے آنے والی اسمگلنگ کی اشیا فروخت کرنے والے کراچی میں فروخت کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھیں ہیں اور یہ ٹیمیں شاپنگ پلازہ اور مقامی مارکیٹوں میں جا کر درآمدی سامان کی جانچ پڑتال گزشتہ ماہ سے شروع کرچکی ہیں۔ما ہ اگست میں اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دکانوں پر چیکنگ کے دوران دکانداروں سے درآمدی اشیاکی دستاویزات طلب کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے