English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی پر ورکشاپ

نظام تعلیم اور نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد و دیگر کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے تحت “عصر ِ حاضر کی جدید ٹیکنالوجی” (Internet Of Things)کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے اچھے معمار بنانے کیلئے نظامِ تعلیم اور نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس طرح کے مزید ورکشاپ کرانے پر زور دیا۔ ورکشاپ سے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، صدر ِ شعبہ ڈاکٹر فرحان شفیق اور کاشف رفعت نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ز اہد نے کہا کہ موجودہ دور کمپیوٹر کا دور ہے اور آج اس تیز رفتار دور میں طلباء و طالبات کو جدید علوم سے ر وشناس کرانا وقت کااہم تقاضہ ہے۔ ڈاکٹر فرحان شفیق نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ عصر ِ حاضر کے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی رکھنا انتہائی ضروری ہے اور یہ ورکشاپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس اپنے طلبہ کیلئے اس طرح کے مفید سیمینارز اور ورکشاپ منعقد کراتا رہے گا تاکہ انفارمیشن ٹیکناوجی کے اس دور میں ہم کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ ورکشاپ میں جامعہ اردو کمپیوٹر سائنس کے علاوہ دیگر جامعات کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر فرحان شفیق نے مہمانوں، طلبہ کا ورکشاپ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اورسی ایس 3 وفاقی اردو یونیورسٹی کے ارکان کی کوشش کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے