English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھڑا دھڑ ٹینڈرز طلب ضلع غربی کو مزید قرض میں ڈبونے کی سازش پکڑی گئی

سابقہ ادائیگیاں کئے بغیر 64 نئے کاموں کے ٹینڈرز طلب کرکے ٹھیکیداروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہیں
شہری حلقوں اور سینئر کنٹریکٹرز میں سخت تشویش پھیل گئی، سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سمیت تحقیقاتی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)کروڑوں کے مقروض ضلع غربی میں مزید کروڑوں لاگت کے ٹینڈرز طلب کئے جانے پر شہری حلقوں اور سینئر کنٹریکٹرز میں سخت تشویش پھیل گئی، کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے سابقہ ادائیگیاں کئے بغیر64 نئے کاموں کے ٹینڈرز طلب کئے جانے کو خلاف قانون اور اسے الیکشن این آئی ٹی قرار دیدیا ہے،فنڈز کی عدم موجودگی کے باوجود ٹینڈرز کر کے بھاری کمیشن وصولی کا بازار گرم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع غربی پرٹھیکیداروں کے کروڑوںروپے واجب الادا ہیں اور ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار اپنی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،موجودہ صورتحال کے باوجود ضلع غربی کے حکام نے سابقہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے کے بجائے کروڑوں لاگت کے 64مزید نئے ٹینڈرز طلب کئے تھے جنہیں مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم بھی کردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں کام کرنے والے درجنوں ٹھیکیدار اپنے بلز کی ادائیگی کیلئے افسران کے سامنے بلیک میل ہوتے ہوئے منہ مانگا کمیشن دینے پر بھی مجبور ہیں۔کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن،انفارمیشن سیکریٹری سعید مغل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے واضح احکامات جاری کررکھے ہیں کہ جب تک فنڈز موجود نہ ہو کوئی نئی این آئی ٹی طلب نہ کی جائے لیکن اس کے باوجود کھلے عام ضلعی بلدیاتی اداروں میں دھڑا دھڑ ٹینڈر زکر کے اداروں کو قرض میں ڈبونے کی سازش کی جارہی ہے،عبدالرحمن نے مذکورہ ٹھیکوں کو الیکشن این آئی ٹی قرار دیا ہے ،جنرل سیکریٹری عبدالرحمن کا مزید کہنا ہے کہ فنڈزنہ ہونے کے باوجودٹینڈرز کر کے ایک مرتبہ پھر ٹھیکیداروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے