ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

KMC اسپتال گردے کی پتھری توڑنے کی جدید مشین نصب

بلا معاوضہ روزانہ10 مریضوں کے گردوں سے اس مشین کے ذریعے پتھری کو نکالا جاسکے گا
ساڑھے7کروڑ مالیت کی مشین کی ایک کروڑ25لاکھ روپے کی لاگت سے مرمت کرائی گئی ہے
کراچی( وقائع نگار خصوصی) بلدیہ عظمی کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں لیتھوٹراپسی (Lithotripsy) کے نئے شعبہ کا افتتاح کر دیا گیا جہاں گردے میں پتھری کے مریضوں کو لیزر مشین کے ذریعے پتھری توڑنے کی جدید مشین نصب کر دی گئی۔ یہ جدید مشین جناح اورسول اسپتال سمیت شہر کے کسی سرکاری اسپتال میں موجود نہیں اس مشین کی مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد ہے جو کہ عباسی شہید اسپتال میں خراب حالت میں موجود تھی اس مشین کو مخیر حضرات کے تعاون سے تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ کی لاگت سے مرمت کراکر یہاں منتقل کیا گیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں اس مشین کے ذریعے علاج اور گردے سے پتھری توڑے کے لئے لاکھوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں تاہم یہاں پر بلامعاوضہ روزانہ 10 مریضوں کے گردوں سے اس مشین کے ذریعے پتھری توڑ کر نکالی جاسکے گی، میئر کراچی وسیم اختر نے پیر کی دوپہر اس شعبہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیدسیف الرحمن، چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی، ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، سینئرڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ گردوں کی پتھری کو لیزر کے ذریعے بغیر آپریشن کے نکالنے والی مشین کی مرمت کرکے کے ایم سی کے اسپتال میں نصب کی جارہی ہے، میں پاکستان کے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مشین 2007ء میں خریدی گئی تھی اور 2010 میں خراب ہو گئی تھی، کے ایم سی کے پاس وسائل نہ ہونے کے وجہ سے یہ مشین ٹھیک نہیں کرائی جا سکی اور کراچی کے عوام اس کے ذریعے علاج سے محروم رہے، یہ کراچی کے عوام کے ساتھ بڑی ذیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مشین کو درست کرانے کے لئے مخیر حضرات سے مدد حاصل کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں