کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس میں ضلعی سطح پر انسداد تجاوزات اسکواڈ بنادیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے گزشتہ روز دوپہر میں اپنے دفتر میں اہم اجلاس بلایا۔ اجلاس میں خلل ڈالنے کی وجوہ پر غور کیا۔ تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے ٹھیلے‘ پتھارے اور دیگر کیخلاف ضلعی اسکواڈ کے ذریعے کارروائی کریں اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں اس کے علاوہ دھواں پیدا کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر خستہ حال گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

